26-05-2017

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ساڑھے چھ بجے شام وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں منعقد کیا جائے گا۔جس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کریں گے۔

زونل اور ضلعی کمیٹیوں کے اجلاس ملک بھر میں اپنے اپنے مقامات پر ہوں گے ، چاند کی حتمی رویت کا اعلان چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کریں گے۔

واضح رہے سعودی عرب، مشرق وسطیٰ اور خلیجی ممالک میں جمعرات کی شام رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا،اس لیے پہلا روزہ 27 مئی ہفتے کو ہوگا۔