23-05-2017

پاکستان ریلویز نے یکم رمضان سے کرایوں میں 10سے 25فیصدتک کمی کا اعلان کردیا ہے۔ حکومت پاکستان کی ہدایت پرمحکمہ ریلویز نے ماہ رمضان کے دوران مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں10سے 25فیصدتک کمی کااعلان  کیا ہے جس کے تحت یہ سہولت ایڈوانس ریزر ویشن کی صورت میں مسافروں کو میسرہوگی جبکہ عیدالفطر کے موقع پر بھی عوام کوریلیف فراہم کرنے کے لیے کرایوں میں کمی کااعلان کیاجائے گا۔