07-08-2017

رواں سال کا دوسرا چاند گرہن آج شب ہوگا، جس کا نظارہ پاکستان سمیت مختلف ممالک میں ہوگا۔

ماہر فلکیات کے مطابق رواں سال کا دوسرا چاند گرہن آج رات 10بج کر 22 منٹ پر شروع ہوکر 8 اگست 12بج کر 18 منٹ پر ختم ہوگا، جس کا دورانیہ 5 گھنٹے ایک منٹ ہوگا، جبکہ مکمل چاند گرہن 11بج کر 20 منٹ پر دیکھ سکیں گے۔ چاند گرہن کا مکمل اختتام 1 بج کر 51 منٹ پر ہوگا۔

میٹ آفس کے مطابق چاند گرہن کا نظارہ پاکستان سمیت، ایشیا، یورپ، انٹارکٹیکا، افریقہ اور آسٹریلیا میں کیا جاسکے گا۔