25-05-2017

ماہ رمضان المبارک کی رویت کا شرعی فیصلہ کرنے کےلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل چھبیس مئی کو اسلام آباد میں ہوگا۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان  نے اعلان کیا ہے کہ ماہ رمضان المبارک چودہ سو اڑتیس ہجری کے چاند کی رویت کا شرعی فیصلہ کرنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس جمعتہ المبارک چھبیس مئی دو ہزار سترہ کو بعد نماز عصر وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں ہوگا۔چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کے مطابق چاند کے بارے میں شہادت دینے یا معلومات فراہم کرنے کےلئے ان نمبروں پر رابطہ قائم کریں ۔0300-9285203 اور 0333-2697051 یا فون نمبر051-9208673