19-04-2017

الیکشن کمیشن پاکستان نے خیبر پختونخوا کے رکن اسمبلی عبدالمنعم کو نا اہل قرار دے دیا ہے۔ان پر یہ الزام تھا کہ وہ انتخابات سے ایک ماہ قبل تک سرکاری عہدے پر فائز رہے۔

 عبدالمنعم پی کے 88 شانگلہ سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور وزیر اعلی خیبرپختونخوا کے مشیر برائے ٹورازم کے عہدے پر بھی فائز تھے۔ان کے خلاف شیر عالم خان نے الیکشن کمیشن میں نا اہلی کی درخواست دائر کی تھی، جس میں موقف اختیار کیا تھا کہ عبدالمنعم خان عام انتخابات سے ایک ماہ قبل تک سرکاری اسکول میں استاد کے عہدے پر فائز تھے، عبدالمنیم خان نے مارچ 2013 کی تنخواہ بھی بطور سرکاری استاد کے طور بھی وصول کی تھی۔

الیکشن کمیشن نے سرکاری محکموں سے تصدیق کے بعد عبدالمنعم کو نا اہل قرار دیا۔

واضح رہے کہ  قانون کے سرکاری ملازم ریٹائرمنٹ کے دو سال پورے ہونے تک الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتا۔