08-06-2017

پشاور ہائی کورٹ نے وزیر اعلی کے معاون خصوصی عبدالمنعیم کی نااہلی کے خلاف جاری حکم امتناع میں اکیس جون تک توسیع کرکے درخواست گزار سے جواب طلب کرلیا ہے ۔

دوران سماعت عدالت کوبتایا گیا کہ درخواست گزار کے مخالف شیر عالم نے اس حوالے سے اپنا جواب داخل کر دیا ہے جس کے جواب الجواب داخل کرنے کےلئے انہیں مہلت دی جائے ۔

فاضل عدالت نے رکن صوبائی اسمبلی اور وزیر اعلی کے معاون خصوصی کی نااہلی روکنے سے متعلق جاری حکم امتناع میں توسیع کرتےہوئے اکیس جون تک جواب طلب کرلیا۔