14-03-2017

پشاور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ  ن سے تعلق رکھنے والے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی میاں ضیاءالرحمان کو  جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار دے دیا ہے۔

پشاور ہائی کورٹ کے دورکنی بنچ  نے رکن صوبائی اسمبلی  میاں ضیاءالرحمان کیخلاف جعلی ڈگری کیس کی سماعت کی ۔

فاضل عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ سناتے ہوئے جعلی ڈگری کیس میں ان کی   نااہلی کا حکم جاری کیا ۔

واضح رہے کہ رکن خیبر پختونخوا اسمبلی میاں ضیاءالرحمان حلقہ پی کے54 مانسہر ہ 2 سے منتخب ہوئے تھے۔