November 15, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا ضیاء الرحمان جعلی ڈگری پر نااہل قرار

18-10-2018

سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا ضیاالرحمان کو جعلی ڈگری پر نااہل قرار دے دیا  ہے ۔

سپریم کورٹ بنچ نے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی ضیاالرحمان کی نااہلی کےخلاف دائر اپیل کی سماعت کی ۔سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ ضیاالرحمان نے16 سال کی عمر میں میٹرک کیا اور اسی عمر میں شہادت العالمیہ کیسے کر لیا۔ فاضل عدالت نے ضیاالرحمان کو روسٹرم پر بلاکر 5 احادیث عربی میں سنانے کو کہا ، جس پر ضیاالرحمان نے موقف اختیار کیا کہ مجھے میٹرک کے سوال بھی یاد نہیں، احادیث کیسے سنادوں۔

واضح رہے کہ رکن صوبائی اسمبلی ضیاالرحمان کو پشاور ہائی کورٹ نے نااہل قرار دیا تھا جس کے بعد انھوں نے نااہلی کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

Related posts