16-08-2017

پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے  پاکستان تحریک انصاف کے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی عبد المنعم کی نااہلی کے احکامات کالعدم قرار دیتے ہوئے بحال کر دیا ہے ۔

جسٹس اکرام اللہ خان اور جسٹس جسٹس عبد الشکور پر مشتمل پشاور ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے اٹھاسی شانگلہ 11سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی کی جانب سے دائر رٹ درخواست کی سماعت کی جس میں موقف اپنایا گیا کہ الیکشن کمیشن نےدرخواست گزار کے مخالف امیدوار شیر عالم کی درخواست پر اس کے کوہستان میں سرکاری سکول میں ٹیچر کی ملازمت سے استعفی کے دو سال مکمل نہ ہونے کی بناء پر نااہل قرار دیا جو کہ غلط ہے کیونکہ درخواست گزار پر جو الزامات عائد کئے گئے ہیں اس حوالےسے محکمہ انٹی کرپشن تحقیقات کر رہی ہے اور وہ تفتیش ابھی مکمل نہیں ہوئی ہے جبکہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ بھی مختصر ہے اور اس میں تفصیلات موجود نہیں لہذا فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ الیکشن کمیشن کے انیس اپریل دو ہزار سترہ کے اعلامیہ کو کالعدم قرار دیا جائے