26-09-2017

اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی شاہ محمد کی اسمبلی رکنیت بحال کر دی ہے ۔

جسٹس عامر فاروق پر مشتمل بنچ نے تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے بہتتر بنوں شاہ محدم کی جانب سے دائر رٹ درخواست کی سماعت کی ۔

عدالت نے رکن صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے احکامات معطل کردیئے اور سماعت اگلی پیشی تک ملتوی کردی ۔