28-09-2017

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور اشفاق علی حیدر خان نے رکن صوبائی اسمبلی یاسین خلیل کی فراڈ کیس میں عبوری ضمانت منظور کر لی ہے ۔

استعاثہ کے مطابق یاسین خلیل اور حسین قادر پر کئی لوگوں سے نوکریوں کےلئے پیسے لینے کا الزام ہے اور چارسدہ کے علاقے شیر پاو کے رہائشی ملزم حسین قادر جو کہ ریسکو ڈبل ون ڈبل ٹو میں ڈرائیور کے طور پر کام کرتا تھا ، نے لوگوں سے مختلف محکموں میں بھرتیوں کی آڑ میں پیسے لے کر انہیں جعلی تقررنامے تھما دیئے جس کے بعد محکمہ کی جانب سے اس کے خلاف ایف آئی آ ر درج کرائی گئی جبکہ گلبہارپشاور کے رہائشی نے یاسین خلیل پر بھی بھرتیوں کی آڑ میں پیسے لینے کا الزام عائد کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ بھی ملزم حسین قادر کے ساتھ جرم میں شریک ہیں ۔ استعاثہ کے مطابق یاسین خلیل نے نامزد ہونے کے بعد گرفتاری سے بچنے کےلئے عدالت میں بی بی اے کی درخواست دائر کی تھی جسے فاضل عدالت نے منظورکر لی ۔