13-10-2017

سپریم کورٹ نے رکن قومی اسمبلی شیخ رشید کی  نا اہلی کےلئےدائر درخواست سماعت کے لیےمقرر کر دی ہے ۔

جسٹس شیخ عظمت سعید کی سر براہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بنچ قائم کیاگیا ہے اور بنچ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس سجاد علی شاہ شامل ہیں۔

سپریم کورٹ کا3رکنی بنچ 18 اکتوبر کو سماعت کرےگا۔رکن قومی اسمبلی شیخ رشید کے خلاف شکیل اعوان نے درخواست دائر کر رکھی ہے۔ جس میں ان  پر کاغذات نامزدگی میں اثاثے چھپانے کاالزام عائد کیا گیا ہے۔