21-09-2017

سپریم کورٹ میں شیخ رشید کی نااہلی کی درخواست پرسماعت دوہفتے کیلئے ملتوی کردی گئی ہے۔

جسٹس اعجازافضل کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے شیخ رشید کی نااہلی کیلئے دائر درخواست کی سماعت کی۔

درخواست ن لیگ کےسابق ایم این اےشکیل اعوان نےدائرکی ، شیخ رشید نے عدالت میں وکیل کی اہلیہ کی وفات کا بتایا تو عدالت نے بغیرکسی کارروائی کے سماعت دوہفتوں کیلئے ملتوی کردی۔