25-10-2017

پشاور ہائی کورٹ نے رکن قومی اسمبلی مراد سعید کی جامعہ پشاور سے تعلیمی سند منسوخ کرنے کے خلاف دائر رٹ پر سماعت اگلی پیشی تک ملتوی کردی ہے ۔

چیف جسٹس  پشاور ہائی کورٹ جسٹس یحیی آفریدی اورجسٹس اعجاز انور پر مشتمل د ورکنی بنچ نے رکن قومی اسمبلی مراد سعید کی جانب سے دائر رٹ درخواست کی سماعت کی جس میں موقف اپنایا گیا کہ جامعہ پشاور انتظامیہ نے میک اپ امتحان کے الزام میں درخواست گزار کی سند منسوخ کی ہے حالانکہ اس الزام میں کوئی صداقت نہیں لہذا ان کی سند منسوخی کے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے ۔