30-06-2017

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ نے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی پر جیل میں مبینہ تشدد اور غیرانسانی سلوک کے معاملے کا نوٹس لے لیا ہے۔

 چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ  نے  سیشن جج سرگودھا  اور جج انسداد دہشتگردی عدالت ڈی جی خان سے رپورٹس طلب کر لیں۔انہوں نے ججز کو ہدایت دی ہے کہ وہ جیلوں کا خود دورہ کرکے جمعہ تک رپورٹس بھجوائیں۔

واضح رہے عوامی راج پارٹی کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو مظفر گڑھ میں ڈینگا کینال کھولنے پر گرفتار کیا گیا تھا اور ان کی عدالت میں پیشی کےدوران مبینہ تشدد سے متعلق ویڈیو بیان سامنے آیا تھا۔