07-04-2018

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں  ثاقب نثار نے ریلوے میں مبینہ 60 ارب روپے کی کرپشن پر ازخود نوٹس لے لیا ہے ۔ عدالت نے سیکرٹری ریلوے، ارکان ریلوے بورڈ کو آڈٹ رپورٹس سمیت طلب کر لیا ہے۔

 چیف جسٹس پاکستان  کی سربراہی میں قائم بنچ نے ایک کیس کی سماعت کے دوران از خود نوٹس لیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ  کیوں نہ وزیر ریلوے  کو طلب کیا جائے۔

عدالت نے بعد میں ریلوے افسران  کو آئندہ سماعت پر پیش ہو کر 60 ارب روپے کے نقصان کی وجوہات بتانے کی ہدایات جاری کردیئے۔