25-05-2017

پشاور ہائی کورٹ نےوزارت ریلوے کو ڈبگری گارڈ ن پشاور  میں واقع چون دکانوں کی نیلامی سے روک دیا ہے ۔جسٹس قیصر رشید اور جسٹس محمد غضنفر خان پر مشتمل د ورکنی بنچ نے دائر رٹ درخواست کی سماعت کی جس میں عدالت کو بتایا گیا کہ ریلوے روڑ ڈبگری  میں چون دکانیں ہیں جن میں عرصہ دراز سے کرایہ کار رہتے ہیں تاہم وزارت ریلوے نے بغیر کسی نوٹس کے ان دکانوں کی نیلامی کےلئے ٹینڈر جاری کیا ہے اور ان دکانوں کو نیلام کیا جا رہے جو کہ غیر قانونی اقدام ہے لہذا اس اقدام کو کالعدم قرار دیا جائے ۔فاضل عدالت نے دائر رٹ پر حکم امتناعی جاری کرتےہوئے ریلوے کو دکانوں کی نیلامی سے روک دیا اور اس ضمن میں جواب طلب کرلیا۔