ریٹائرڈ ایمپلائز سنز کوٹہ بھرتی کے احکامات

26-01-2017

پشاور ہائی کورٹ نے محکمہ ریونیو کے ریٹائرڈ ڈرائیور کے بیٹے کو ریٹائرڈ ایمپلائز سنز کوٹہ کے تحت بھرتی کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔

جسٹس وقار احمد سیٹھ اورجسٹس روح الاآمین خان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے دائر رٹ درخواست کی سماعت کی جس میں عدالت کو بتایا گیا کہ درخواست گزار محکمہ ریونیو خیبر پختونخوا سے ڈرائیور ریٹائرڈ ہوا ہے اور اس نے اپنے بیٹے کو ریٹائرڈ ایمپلائز سنز کوٹہ پر بھرتی کےلئے درخواست دی تاہم اس کے باوجود اسے بھرتی نہیں کیا جا رہا ۔

عدالت نے محکمہ ریونیو اور درخواست گزار کے وکیل کے دلائل مکمل ہونے پر درخواست گزار کے بیٹے کو بھرتی کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔