December 16, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

ریٹائرڈ ملازم کے بیٹے کو نوکری نہ دینے پر چیئرمین واپڈا سے جواب طلب

10-10-2018

پشاور ہائی کورٹ نے واپڈا سے ریٹائرڈ ملازم کے بیٹے کو نوکری نہ دینے کے خلاف دائر رٹ پر چیئرمین واپڈا سے جواب طلب کرلیا ہے۔

  چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ  جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس محمد ابراہیم خان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے درخواست گزار  محمد نوید  کی جانب سے دائر رٹ درخواست کی سماعت کی جس میں  عدالت کو بتایا گیا  کہ درخواست گزار کے والد محمد خان 1996 ء میں واپڈا سے ریٹائرڈ ہوا جبکہ 2011 ء میں وفات پا چکا ہے  جبکہ  قانون کے تحت اب متعلقہ محکمے پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس کے بیٹے کو مختص کوٹے کے تحت ملازمت دی جائے جبکہ  متعدد بار درخواستیں دی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی ۔

Related posts