17-02-2017
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوشہرہ احمد افتخار نے ریٹائرڈ میجر محمد طاہر خان کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ کر لی جس پر رسالپور پولیس نے اسے گرفتار کرلیا اور عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔
استعاثہ کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ رسالپور میں مسلم لیگ ن کی خاتون ممبر صوبائی اسمبلی صوبیہ شاہد کو دھمکیاں دینے اور فون پر تنگ کرنے سے متعلق ایف آئی آر درج کی گئی جس پر اس نے فاضل عدالت میں بی بی اے کےلئے درخواست دائر کی تھی جسے فاضل عدالت نے منسوخ کردی ۔