31-03-2017

پشاور ہائی کورٹ نے پشاور میں شروع ہونے والی ریپڈ بس سروس میں خصوصی افراد کو سہولیات کی فراہمی کےلئے دائر رٹ پر سیکرٹری سماجی بہبود اور ڈی جی پی ڈی اے کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا ہے ۔

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس یحیی آفریدی اورجسٹس عبدالشکور پر مشتمل دو رکنی بنچ نے گیارہ معذور افراد کی جانب سے دائر رٹ درخواست کی سماعت کی جس میں موقف اپنایا گیا کہ صوبائی حکومت نے ریپڈ بس سروس کے منصوبے پر کام کا آغاز کیا ہے تاہم معذور افراد کےلئے ٹرانسپورٹ میں کوئی سہولت نہیں دی گئی ہے جس کے باعث انہیں سفر کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑتا ہے لہذا ریپڈ بس سروس کے نئے منصوبے میں خصوصی سہولت فراہم کی جائے اور ہر سٹاپ پر معذوروں کےلئے علیحدہ راستہ بنایا جائے تاکہ وہ وہیل چیئر  کے ذریعے بس میں چڑھ اور اتر سکیں ۔