09-08-2017

ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس میں گرفتار سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے سابق چیئرمین ظفر حجازی کو ضمانت پر اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس میں گرفتار سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 5،5 لاکھ روپے کے 2 ضمانتی

مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا  تھا۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے نے سپریم کورٹ کے حکم پر ظفر حجازی کے خلاف چوہدری شوگر ملزکے ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کا مقدمہ درج کیا تھا۔