27-10-2017

عدالت نے ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس میں سابق چیرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی پر فرد جرم عائد کردی ہے۔

سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن  پاکستان کے سابق چیئرمین ظفر حجازی پر چوہدری شوگر ملز کے ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کا الزام ہے جس پر سپریم کورٹ کے حکم پر ایف آئی اے نے ظفر حجازی کے خلاف مقدمہ درج کیا جب کہ انہیں 21 جولائی کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

اسلام آباد میں اسپیشل جج ارم نیازی کی عدالت میں ظفر حجازی کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں ان پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ تاہم ملزم نے فرد جرم عائد کرنے پر صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا۔