October 21, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

ریگی قتل کیس ، ملزم کی ضمانت درخواست مسترد ، جیل میں بند رکھنے کے احکامات

28-07-2018

پشاور ہائی کورٹ نے ریگی قتل کیس کے ملزم کی ضمانت درخواست مسترد کرتے ہوئے اسے جیل میں بند رکھنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ پر مشتمل بنچ نے ملزم رحم داد کی جانب سے دائر ضمانت درخواست کی سماعت کی۔ استعاثہ کے مطابق ملزم پر الزام ہے کہ اس نے ریگی کے علاقے میں فائرنگ کرکے اپنے ہمسائے نوراکبر کو قتل کر دیا تھا جبکہ فریقین کے درمیان جائیداد کا تنازعہ بتایا جاتا ہے ۔ ملزم کی ماتحت عدالت سے ضمانت پر رہائی کی درخواست مسترد ہونے پر اس نے پشاور ہائی کورٹ میں ضمانت درخواست دائر کی جو دلائل مکمل ہونے پر فاضل عدالت نے خارج کردی ۔

Related posts