10-10-2017

زرعی یونیورسٹی پشاور نے ایم بی اے اور ایم اے رورل سوشیالوجی سیلف فنانس کے داخلہ شیڈول کا اعلان کر دیا ہے ۔

شعبہ داخلہ کے اعلامیہ کے مطابق داخلہ فارم کل گیارہ اکتوبر سے دستیاب ہوں گے ۔ داخلہ فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ تئیس اکتوبر مقرر کی گئی ہے ۔ میرٹ لسٹ پچیس اکتوبر کو جاری ہوگی ۔ داخلے چھبیس اکتوبر سے شروع ہوں گے جبکہ کلاسز کا آغاز یکم نومبر سے کیا جائے گا۔