02-08-2017

زرعی یونیورسٹی پشاور نے بی ایس سی آنرز میں داخلوں کا اعلان کر دیا ہے ۔

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق داخلہ فارم سات اگست سے دستیاب ہوں گے جنہیں جمع کرانے کی آخری تاریخ پچیس اگست ہے جبکہ میرٹ لسٹ اٹھائیس اگست کو جاری کیا جائے گا۔

دوسری طرف شہید بے نظیر بھٹو وویمن یونیورسٹی پشاور نے بی ایس کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے ۔ یونیورسٹی کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق بی ایس کمپیوٹر سائنس کے فائنل سمسٹر کے امتحانات کے نتائج باقاعدہ طور پر جاری کئے گئے ۔جنہیں یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بذریعہ رول نمبر دیکھا جا سکتا ہے ۔