25-09-2017

زرعی یونیورسٹی پشاور نے بی ایس داخلوں کے سلسلے میں سپورٹس کوٹے پر داخلہ شیڈول کا اعلان کر دیا ہے ۔

جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق کرکٹ اور ہاکی کے ٹرائلز ستائیس ستمبر کو صبح نو بجے سے ایک بجے تک جبکہ اتھلیٹیکس کے ٹرائلز اسی دن دوپہر دو سے شام چار بجے تک ، ٹینس کے ٹرائلز ستائیس ستمبر کو دوپہر دو سے چار بجے تک لئے جائیں گے ۔ اسی طرح انتیس ستمبر کو فٹ بال م والی بال اور باسکٹ بال کے ٹرائلز لئے جائیں گے ۔