26-05-2017

پشاور ہائی کورٹ نے زرعی یونیورسٹی پشاور کے پچاس سے زائد ملازمین کو ریگولر کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔

جسٹس وقار احمد سیٹھ کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ نے دائر رٹ درخواست کی سماعت کی جس میں عدالت کو بتایا گیا کہ  زرعی یونیورسٹی پشاور کے پچاس سے زائد ملازمین جن میں جونیئر کلرک ، اسٹنٹس ، نائب قاصد شامل ہیں کئی سالوں سے عارضی آسامیوں پر کام کر رہے ہیں اور انہیں ریگولر نہیں کیا جا رہا حالانکہ اس سے قبل کئی ملازمین کو ریگولر کیا گیا ہے ۔

فاضل عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر دائر رٹ پٹیشن منظور کرتے ہوئے ان ملازمین کو ریگولر کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔