26-07-2017

پشاور ہائی کورٹ نے زچگی کی  چھٹیوں پر برطرف  لیڈی ڈاکٹر رجسٹرار گائنی وارڈ لیڈی ریڈنگ ہستپال پشاور کی برطرفی کو غیر قانونی قرار دیاتے ہوئے اسے ملازمت پر بحال کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

جسٹس لال جان خٹک اور جسٹس عبدالشکور پر مشتمل دو رکنی بنچ نے دائر رٹ درخواست کی سماعت کی جس میں عدالت کوبتایا گیا کہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کی گائنی وارڈ کی رجسٹرار ڈاکٹر فرح ناز نے دو ہزار پندرہ میں ایک ماہ کی طویل چھٹی کی وجہ ان کی بچی کی پیدائش تھی تاہم ہسپتال انتظامیہ نے ان کو چھٹیوں کا بہانہ بنا کر ملازمت سے فارغ کر دیا ہے اور ان کو برطرف کرنے سے قبل ان کو شوکاز نوٹس بھی جاری نہیں کیا گیا اس طرح ان کی برطرفی کو غیر قانونی قرار دیا جائے ۔

فاضل عدالت نے دائر رٹ پر دلائل مکمل ہونے پر درخواست گزار گائنی ڈاکٹر  کو ملازمت پر بحال کرنے کا حکم دیا ۔