07-04-2018

سپریم کورٹ نےزیادتی کے بعد قتل کی جانے والی 7سالہ  بچی مبشرہ کی قبر کشائی کا حکم دے دیا ہے۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جڑانوالہ میں 7سالہ بچی مبشرہ سےزیادتی و قتل کیس کی سماعت چیف جسٹس  پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سر براہی  قائم  سپریم کورٹ بنچ نے کی ۔

چیف جسٹس پاکستان نے مقتولہ بچی کی قبر کشائی کر نے اور ایم ایس الائیڈ اسپتال فیصل آبادکو بچی کادوبارہ پوسٹ مارٹم کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پرمقتولہ کے خون کے نمونوں کی فرانزک رپورٹ بھی طلب کرلی اور پراسیکیوٹر جنرل کو بھی آئندہ سماعت تفتیش کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔