03-08-2017

زیارت میں قائداعظم ریزیڈنسی کو آج سے 12 اگست تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر آثار قدیمہ کے مطابق قائداعظم ریزیڈنسی میں ضروری مرمت اور تزئین و آرائش کی وجہ سے آج سے بند کردیا گیا ہے جو 12 اگست تک بند رہے گی اور تزئین و آرائش کا کام مکمل ہونے کے بعد اسے عوام کے لئے کھول دیا جائے گا۔

 واضح رہے کہ زیارت ریذیڈنسی کی لکڑی سے تیار شدہ دو منزلہ عمارت 1892 میں تعمیر کی گئی تھی، بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جنا ح نے قیام پاکستان کے بعد اپنی علالت کے باعث زندگی کے آخری ایام ’زیارت ریزیڈنسی‘ میں گزارے جس سے اس عمارت کو مزید شہرت ملی اور بانی پاکستان کے انتقال کے بعد اس رہائش گاہ کو ’قائد اعظم ریزیڈنسی‘ کے نام سے قومی ورثہ قرار دیتے ہوئے عجائب گھر میں تبدیل کر دیا گیا۔