January 19, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

 زینب قتل کیس کے ملزمان کی گرفتاری متعلق ترجمان سپریم کورٹ کی وضاحت

12-01-2018

ترجمان سپریم کورٹ کی جانب سے جاری بیان  میں وضاحت کی گئی ہے کہ  چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے احمد رضا قصوری سے کمسن بچی زینب کے قتل کے ملزم کی گرفتاری سے متعلق بات نہیں کی۔

ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق  چیف جسٹس پاکستان جسٹس  میاں ثاقب نثار کی جانب سے یہ قطعاً نہیں کہا گیا کہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور یہ ان کے علم میں ہے۔

واضح رہے کہ سینئر وکیل احمد رضا قصوری نے دعویٰ کیا تھا کہ ننھی بچی زینب کے قاتل کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس حوالے سے چیف جسٹس پاکستان نے انہیں بتایا ہے کہ زینب کا قاتل کوئی قریبی رشتے دار ہے۔

Related posts