23-01-2017
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور نے غیر قانونی گیٹ وے چلانے کے الزام میں گرفتار ملزم کو سائبر کرائم کے تحت تیرہ سال قید اور پندرہ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی ہے ۔
استعاثہ کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم نے غیر قانونی گیٹ وے چلانے الزام میں محمد ساجد نامی شخص کے دفتر پر چھاپہ مار کر وہاں سے سترہ سو سمز اور چار عدد وائے فائے برآمد کر لئے تھے اور ملزم کو گرفتار کرکے سائبر کرائم کے مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا تھا ۔
عدالت نے ٹرائل مکمل کرکے استعاثہ کی جانب سے جرم ثابت کرنے پر ملزم کو تیرہ سال قید اور پندرہ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا ئی ۔