16-02-2017

پشاور ہائی کورٹ نے پبلک سروس کمیشن کو محکمہ زراعت میں سائل کنزرویشن اسسٹنٹ کی پوسٹ کےلئے حتمی نتائج جاری کرنے سے روک دیا ہے ۔

فاضل عدالت میں دائر رٹ درخواست میں عدالت کو بتایا گیا کہ نو مارچ دو ہزار سولہ کے اخبارات میں محکمہ صحت میں سائل کنزرویشن اسسٹنٹ  کی پوسٹوں کےلئے اشتہار جاری ہوا جس کےلئے ایم ایس سی اور بی ایس سی زراعت اور انجینئر نگ  کے حامل امیدواروں سے پبلک سروس کمیشن کے ذریعے درخواستیں طلب کی گئیں تاہم درخواست گزار کو اہلیت کے باوجود باہر رکھا گیا ہے جو کہ غیر قانونی ہے ۔

عدالت نے ابتدائی دلائل کے بعد پوسٹ کی حتمی نتائج جاری کرنے سے روکتے ہوئے پبلک سروس کمیشن سے اس ضمن میں جواب طلب کر لیا۔