06-06-2018

سپریم کورٹ نے سابق اٹارنی جنرل سردارخان قتل کیس کے ملزم روح اللہ کی گرفتاری کیلئے وفاق کی جانب سے مزید وقت دینے کی استدعا منظورکرتے ہوئے مقدمے کی سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردی ہے ۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے سابق اٹارنی جنرل سردارخان قتل کیس کی سماعت کی، اٹارنی جنرل اشتراوصاف نے موقف اپنایا کہ ملزم روح اللہ افغانستان میں ہے، اس کی گرفتاری کے لئے افغانستان کے اٹارنی جنرل سے رابطہ ہوا ہے،  لہذا فاضل عدالت سے استدعا ہے  کہ ملزم روح اللہ کی بیرون ملک سے گرفتاری کے لئے مزید وقت دیا جائے۔

فاضل عدالت نے اٹارنی جنرل پاکستان کی  استدعا منظور کرتے ہوئے مقدمہ کی سماعت غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی کردی۔