October 23, 2019

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

سابق ایم ڈی سرکاری ٹی وی عطاء الحق قاسمی کی غیر قانونی تقرری فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواست پر سماعت

17-09-2019

سپریم کورٹ نے سابق ایم ڈی سرکاری ٹی وی عطا الحق قاسمی کی غیر قانونی تقرری

 سے متعلق مقدمہ کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی نظر ثانی کی درخواستوں کی سماعت کے دوران عطا الحق قاسمی کی جانب سے وکیل تبدیل کرنے کی استدعا مسترد کردی ہے۔

جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی تو عطا الحق پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ انہیں نظر ثانی کی درخواستوں میں وکیل تبدیل کرنے کی اجازت دی جائے۔

 جس پر جسٹس اعجازالاحسن نے کہا قواعد و ضوابط کے مطابق کسی بھی مقدمہ میں مرکزی فیصلے کے خلاف دائر کی گئی نظر ثانی کی درخواستوں میں وکیل تبدیل نہیں کیا جا سکتا ہے اور قواعد کو دیکھتے ہوئے ہم آپ کو اس کیس میں اب وکیل تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے ہیں۔فاضل عدالت نے سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے وکیل کی جانب سے کیس میں فریق بننے کی زبانی استدعا پر انہیں تحریری معروضات جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی ہے۔

Related posts