21-11-2017

پشاور کی احتساب عدالت کے جج حافظ نسیم اکبر نے سابق ایکسین کرم ہائی ویز بہادر سید کے ریفرنس میں سماعت کے دوران عدالت میں پیش نہ ہونے پر دو ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔

نیب ریفرنس کی سماعت کے دوران سات نامزد ملزمان میں سے پانچ عدالت میں پیش ہوئے تاہم دو ملزمان سابق ایکسین فیض محمد اور سابق سب انجینئر حمید اللہ عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر فاضل عدالت نے ان کی گرفتاری کےلئے وارنٹ جاری کرکے چار دسمبر کو عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔