24-05-2018

 پشاور احتساب عدالت کے جج حافظ نسیم اکبر نے سابق سیکرٹری ور کر ویلفیئر بورڈ طارق اعوان نیب ریفرنس میں نامزد  معاون ملزمان کو عدم پیشی پر گرفتار کرنے اور عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔

ریفرنس  کی سماعت کے دوران عدالت کوبتایا گیا کہ ریفرنس میں نامزد دو معاون ملزمان عدنان اسلم سکنہ پنڈی بھٹیاں حافظ آباد اور ملزم کفا یت اللہ بخشالی مردان عدالت میں پیش نہ ہوئے جس کے بعد فاضل جج نے اُنکے خلاف بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے متعلقہ پولیس کو دونوں ملزمان کو گرفتار کرنے اور 4 جون کو عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔