07-04-2018

 سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کےخلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کے لیے خصوصی عدالت کی تشکیل مکمل کر لی گئی۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس یاور علی کو  خصوصی بنچ کا سربراہ نامزد کیا گیا ہے۔

 رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے وفاقی وزارت قانون کے خط پر نامزدگیوں کی منظوری دے دی۔نئی نامزدگیوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن وزارت قانون جاری کرے گی۔

سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس کی سماعت کیلئےتشکیل دی گئی خصوصی عدالت کے لیے سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس نذر اکبرکو بھی رکن نامزد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جسٹس یحییٰ آفریدی کی سماعت کرنے سے معذرت کے بعد خصوصی عدالت غیرفعال ہوگئی تھی۔