October 21, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

سابق صدر پرویز مشرف کو عدالت میں پیش ہونے کے لئے کل دوپہر دو بجے تک مہلت

13-06-2018

سپریم کورٹ نے سابق صدرجنرل (ر)پرویز مشرف  کو  عدالت کے رو برو پیش ہونے کیلئے کل دوپہر 2بجے تک کی مہلت دے دی ہے۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں  قائم بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔

چیف جسٹس نے پرویز مشرف کو عدالت میں پیش ہونے کیلئے  کل دوپہر 2تک  کی مہلت دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ سابق صدر نہ آئے تو قانون کے مطابق فیصلہ کردیں گے۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ  سپریم کورٹ واپسی کیلئے پرویز مشرف کی شرائط کی پابند نہیں ،کہہ چکے ہیں کہ پرویز مشرف کو تحفظ دیں گے،تحفظ کیلئے لکھ کر گارنٹی دینے کے پابند نہیں ۔

جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دی،واضح کرتا ہوں یہ اجازت حکومت کی جانب سے دی گئی ہے،سپریم کورٹ کے فیصلے کو غلط انداز سے بیان کیا گیا۔

Related posts