01-06-2018

 سپریم کورٹ نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی تاحیات نااہلی کے خلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر  کر دی ہے ۔ ترجمان سپریم کور ٹ کے مطابق  چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں  ثاقب نثارکی سربراہی میں سپریم کور ٹ کا  3 رکنی بنچ 7جون کو کیس کی سماعت کرے گا۔

سپریم کورٹ نے اس حوالے سے پرویز مشرف اور اٹارنی جنرل کو نوٹس بھی جاری کردیئے ہیں ۔واضح رہے کہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن 2013 سے قبل تاحیات نااہل قرار دیا تھا، جس کے خلاف انہوں نے 2016 میں سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔