07-04-2017

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویزمشرف کی ٹرائل کورٹ کی کارروائی روکنے سے متعلق درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردی ۔

جسٹس عامرفاروق پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ بنچ نے عبدالرشید غازی قتل کیس میں ٹرائل کورٹ کی کارروائی کے خلاف نامزد ملزم پرویزمشرف کی درخواست پرسماعت کی ۔

 ملزم کے وکیل نے موقف اپنایا کہ سابق صدر پرویزمشرف پاکستانی شہری ہیں ،پاکستان آنا چاہتے ہیں لیکن سیکیورٹی خدشات ہیں ، پرویزمشرف کوفول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے۔جبکہ وزارت داخلہ کی جانب سے ریڈ وارنٹ کی کوئی درخواست نہیں کی گئی ،لہذا اس کےآنے تک ٹرائل کورٹ کی کارروائی کوروکا جائے۔عدالت نے دلائل کے بعد درخواست قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا۔ تاہم بعد میں تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے  دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔