November 15, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

سابق صدر  پرویز مشرف کے اکبر بگٹی قتل کیس میں ضمانتی مچلکوں کی واپسی کا کیس

20-10-2018

  سپریم کور ٹ نے اکبر بگٹی قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے ضمانتی مچلکوں کی واپسی کا کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا  ہے۔

ترجمان سپریم کور ٹ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کور ٹک کا  تین رکنی بنچ ضمانتی مچلکوں کی واپسی سے متعلق کیس کی سماعت 23 اکتوبر کو کرے گا۔سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت کیلئے فریقین کو نوٹسز بھی جاری کر دیئے ہیں۔

یاد رہے کہ اکبر بگٹی قتل کیس میں پرویز مشرف نے 10،10 لاکھ روپے کے دو مچلکے جمع کرائے تھے اور عدالت نے 20 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ان کی ضمانت منظور کی تھی۔

جنوری 2016 میں کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اکبر بگٹی قتل کیس میں نامزد سابق صدر پرویز مشرف، سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ اور سابق صوبائی وزیر داخلہ میر شعیب نوشیروانی کو بری کر دیا تھا

Related posts