September 19, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

سابق صدور پرویز مشرف اور آصف علی زرداری سے بیرون ملک اثاثوں کی تفصیلات طلب

04-07-2018

سپریم کورٹ نے سابق صدور پرویز مشرف اور آصف علی زرداری سے بیرون ملک اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔

 چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ بنچ نے این آر او سے فائدہ اٹھانے سے متعلق کیس کی سماعت  کی ۔ عدالت نے سابق اٹارنی جنرل ملک قیوم بھی اثاثوں کی تفصیلات فراہم  کرنے کے بھی احکامات جاری کئے۔

 عدالت نے اپنے احکامات میں کہا کہ تمام فریق بیرون ملک جائیدادیں اور غیر ملکی اکاؤنٹس ظاہر کریں، کسی کی کوئی آف شور کمپنی ہے تو وہ بھی ظاہر کریں۔

سپریم کورٹ نے ہدایت کی کہ تمام فریق اپنے بیان حلفی سپریم کورٹ میں جمع کرائیں، اپنے اور بچوں کی بیرون ملک جائیدادیں اوراکاؤنٹ ظاہر کریں۔

Related posts