06-06-2018

سابق آرمی اہلکار نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کو قومی خزانے میں جمع کرانے کی گزارش کرتے ہوئے 5 ہزار روپے عطیہ کی رقم بھجوادی۔

سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس کے مطابق رقم کے ساتھ موصول ہونے والے خط میں لکھا تھا کہ اس رقم کو ملک کا قرضہ اتارنے کے لیے قومی خزانے میں جمع کرادیا جائے۔ اور یہ  خط منڈی بہاوالدین کے ریٹائرڈ نائیک محمد اسلم کی جانب سے بھیجا گیا تھا۔

رجسٹرار آفس سپریم کورٹ کے مطابق   عطیہ کو محمد اسلم کو واپس کردیا گیا ہے کیونکہ یہ عدلیہ کے اختیار میں نہیں کہ قومی خزانے میں وہ رقم جمع کرائے۔

سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری بیان میں محمد اسلم کی نیک خواہشات کو سراہا بھی گیا۔