19-06-2017

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق مشیر سندھ حکومت نواب علی لغاری کی عدم بازیابی پر ایک مرتبہ پھر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی  نے نواب علی لغاری کی بازیابی کی درخواست کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران وزارت داخلہ اور دفاع نے اپنے جواب جمع کرائے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے کہا گیا کہ نواب لغاری اس کے زیر انتظام کسی ادارے کے پاس نہیں۔

عدالت نے ایم آئی اورآئی بی کو جواب داخل کرنے کے لیے مہلت دیتے ہوئے سماعت 12جولائی تک ملتوی کردی۔