23-10-2017

سندھ ہائی کورٹ نے سابق وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت منسوخ کرکے گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔

چیف جسٹس سند ھ ہائی کورٹ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے محکمہ اطلاعات سندھ میں 6 ارب روپے کی کرپشن کیس کی ۔ عدالت نے شرجیل میمن سمیت 13 ملزمان کی عبوری ضمانت میں توثیق کی درخواست مسترد کردی۔

عدالت نے شرجیل میمن و دیگر کی ضمانتیں منسوخ کرتے ہوئے انھیں گرفتار کرنے کا حکم دیا۔