28-09-2017

لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس میں پیپلز پارٹی کی فریق بننے کی درخواست منظور کر لی ہے ۔

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں بے نظیر بھٹو قتل کیس میں سزا یافتہ پولیس افسران سابق ایس پی خرم شہزاد اور سابق سی پی او سعود عزیز کی جانب سے دائر ضمانت درخواست کی سماعت کی جس میں پییلز پارٹی کی جانب سے فریق بننے کی دائر درخواست فاضل عدالت نے منظور کر لی اور سماعت اگلی تاریخ تک ملتوی کردی ۔