10-10-2017

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ  نے سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو قتل کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت کے فیصلے کے خلاف دائر اپیلیں باقاعدہ سماعت کیلئے منظور کر لیں اور متعلقہ  پولیس افسروں، وفاق اور پیپلزپارٹی کی جانب سے دائر  اپیلوں پرسماعت کےلئے  25 نومبر کی تاریخ مقرر کر لی ۔

واضح رہے کہ پولیس افسروں نے کیس میں 17،17 سال قید اور جرمانے کے خلاف اپیل دائر کی ہے جبکہ پیپلز پارٹی اور وفاق کی جانب سےدائر درخواستوں میں انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے 5 ملزمان کی بریت کو چیلنج کیا گیا ہے اس کے ساتھ استدعا کی گئی ہے کہ مقدمے میں بری کیے جانے والے 5 اور قید کی سزا پانے والے 2 ملزمان کو پھانسی دی جائے۔