04-10-2017

لاہورہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف بغاوت کے مقدمے کی درخواست سماعت کے لئے منظور کرلی۔

 دائر رٹ درخواست میں شہری کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل قرار دینے کے بعد سابق وزیراعظم نے اسلام آباد سے لاہور روانگی کے دوران عوامی اجتماعات میں عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور معزز ججز کی تضحیک کی جبکہ جے آئی ٹی کے ارکان کو دھمکیاں دی جو ریاست کے اہم ستون کے خلاف کھلم کھلا بغاوت ہے۔لہذا اس کےخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔

عدالت نے شہری کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے ایس ایچ او ڈیفنس سے تحریری رپورٹ طلب کرلی جبکہ  پولیس کو جواب داخل کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 9اکتوبر کے لیے ملتوی کردی۔